بلوچستان میں سیلاب کے تباہ کاریوں کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

0 148

خاران۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بالخصوص خاران میں سیلاب کے تباہ کاریوں کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

لوگوں کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں زمینداروں کے قیمتی مشینری کھڑی فصلات مکانات روڈ انفراسکچر اور خاران کے تمام راستے باقی اضلاع سے کٹ چکے ہیں۔ تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے ضروریات زندگی ناپید اور خوراک کی شدید قلت ہے۔ یہاں تک کہ خاران کے عوام کو سبزیوں تک میئسر نہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر فورم پر خاران میں زندگی بحال کرنے کی خاطر آواز اٹھا کر جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ فوری طور خاران کے طرف توجہ مبذول کرکے خاران کو آفت ذدہ ضلع قرار دے کر فوری اقدامات کرے۔
آخر میں انہوں نے پارٹی ورکروں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر اپنےعوام کے بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.