وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق مگسی کی اہم ملاقات

0 89

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق مگسی سے انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماں نے سیاسی امور سمیت سیلاب کی صورتحال امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی وزیراعلیٰ نے جھل مگسی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی اراضی اور نہری نظام کی بحالی کو بھی یقینی بنائے گی جسکے لیئے موثر زرعی بحالی پروگرام مرتب کیا گیا ہے جسکے تحت زمینداروں اور کسانوں کو 15 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی نوابزادہ طارق مگسی نے وزیراعلیٰ کو جھل مگسی میں سیلابی پانی کی صورتحال اور نہری نظام اور زرعی اراضی کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ نہروں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے اور سیلابی پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے تاکہ زمیندار وں کے لیئے ربیع کی فصل کاشت کرنا ممکن ہو سکے۔نوابزادہ طارق مگسی نے اس موقع پر زرعی بحالی پلان کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.