روس کا جنگی طیارہ رہائشی عمارت پر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

0 121

 ماسکو: روس کا جنگی طیارہ سائبریا میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کا جنگی طیارہ سائبریا کے شہر ارکتسک میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارہ دو منزلہ عمارت پر گرکرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ ہونے والا طیارہ سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ تھا جو آزمائشی پرواز پرتھا۔روس کا 6 روز کے دوران تباہ ہونے والا یہ دوسرا جنگی طیارہ ہے۔ اس قبل ایک جنگی طیارہ یوکرین کے قریب ایک شہر کی اپارٹمنٹ بلڈنگ پر گر کرتباہ  ہوا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.