دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا، مشیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کیچ میں ہونے والے سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا دشمن کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اسی لیے وہ اس قسم کے بزدلانا حملے کر رہے ہیں لیکن پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز انکی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی ہر لحاظ سے صلاحیت رکھتے ہیں
صوبائی مشیر نے کیچ واقعے میں شہید ہونے والے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ شہدا کا خون راہیگاں نہیں جاےگا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچا کیا جاے گا سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
۔ انہوں نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشت اور وحشت پیھلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے شہید ہونے والے لانس ناہیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کے مغفرت کی دعا اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دعاکی.