الیکشن کمیشن خواتین کی انتخابی عمل کو یقینی بنانا چاہتی ہے

0 138

کوئٹہ(امروز نیوز) الیکشن کمشنر بلو چستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے کیو نکہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان اسکی سیاسی اورانتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے لگایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو کو ئٹہ کے ایک مقامی ہو ٹل میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے الیکشن کمیشن اور یواین ڈی پی کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں کو ئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں اور سیول سوسائٹی کے نامزد خواتین نے خصو صی طو ر پر شر کت کی۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو مبا رکباد پیش کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن خواتین کی انتخابی عمل میںشرکت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ کیو نکہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان اسکی سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے لگایا جاسکتا ہے اسی چیر کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کو انتخابی عمل میںشامل کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ چنانچہ خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں کئی آرٹیکلز شامل کیئے گئے ہیں- جس میں آرٹیکل 206 خاص اہمیت کا حامل ہے۔جس کے تحت ہر سیاسی جماعت پر یہ لازم ہو گا کہ وہ انتخاب میں 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں۔ اور یہ کہ انتخابات میں جس حلقہ میں بھی خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم کا سٹ ہوئے اس حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں گے ا س کے علاوہ الیکشن کمیشن نے خواتین میں ووٹ سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں قائم کی ہیں جنکی ہر مہینے باقاعدہ میٹنگز منعقد ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی سطح پر جنڈراینڈ ڈس ایبلٹی الیکٹورل ووکنگ گروپ قائم کئے ہیں جن میں سیول سوسائیٹی کے ساتھ مل کر خواتین، معزور افراد اور ٹرانسجنڈرز کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حو الہ سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معا شرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کو شاں ہے۔ ہم سب کو مل جل کر بالخصو ص خواتین کی ٹر ن آو¿ٹ بڑھانے کے لئے کو شیش کر نی چا یئے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی ممبر اور ومن پارلیمنٹری کاکس کی چیرپرسن شکیلہ نوید نور قاضی نے بلوچستان میں خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی خدمات کو سراہا۔ پروگرام سے مختلف شرکائ نے خظاب کیا اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنے خیالات کا اظہار کیا جن میں ومن پارلیمنٹری کاکس کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر ربابا ، فافن کے صوبائی ہیڈ حمیداللہ ،بریکنگ بیریر کی شازیہ بتول، ڈین سوشل سائنسز نائعید انجم چشتی، یواین ڈی پی کے صوبائی نمائندہ ذولفقار درانی، ڈی اے ائی کے مختار احمد نے اوردیگر نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.