سبی مےلہ رنگا رنگ تقریبات کے سلسلہ جاری
سبی (امروز نیوز) اسپورٹس فسٹیول بسلسلہ سبی مےلہ رنگا رنگ تقریبات کے سلسلہ جاری ہے ،سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کے زیر اہتمام اسپےشل افراد کے درمےان ٹرائی سائےکل وئےل چےئر رےس کے دلچسپی مقابلے خصوصی افراد بھی کسی سے کم نہےں ٹرائی سائےکل رےس مےں پسند خان اور وئےل چےئر رےس کا مقابلہ قمبر علی نے اپنے نام کرلےا ،تفصےلات کے مطابق بسلسلہ سبی کے اسپورٹس کے مقابلے زور و شور سے جاری ہےںاسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چےئرمےن اسپورٹس کمےٹی و ڈویژنل ڈائرےکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کےانی ممبر اسپورٹس کمےٹی و ڈپٹی ڈائرےکٹر وےلفےئر سوسائٹی سبی میر دےن محمد مری ،ممبر وچےف آفیسر حاجی محمد خان سےلاچی کی نگرانی مےں سنگت وےلفیئر سوسائٹی سبی کے زےر اہتمام آل سبی ٹرائی سائےکل و ےل چےئر سائےکل کے مقابلے کالج روڈ سے سرکٹ ہاو¿س سبی تک ہوئے جس مےں کچھی وسبی کے اسپےشل افراد نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اسپورٹس کمیٹی سبی میلہ راجہ وقار الزمان کیانی تھے تقریب میں ڈپٹی ڈائرےکٹر وےلفےئر سوسائٹی سبی میر دےن محمد مری ،ممبر وچےف آفیسر حاجی محمد خان سےلاچی سنگت وےلفیئر سوسائٹی کے صدر مےر حدث خان مری ، جنرل سےکرٹری مصطفےٰ شاہ ، تحاد معذران وےلفیئر سوسائٹی سبی کے صدر آفتاب علی ، جنرل سےکرٹری محمد شفےع ، نائب صدر برکت علی سمےت شائقےن سائےکل رےس کی بڑ ی تعداد موجود تھےں کالج روڈ سے سرکٹ ہاو¿س تک ٹرائی سائےکل رےس مےں اسپےشل افراد نے حصہ لےا سخت مقابلے کے بعد پسند خان نے پہلی ،عبدالطےف نے دوسری اور عثمان غنی نے تےسری جبکہ وئےل چےئر رےس مےں پہلی پوزیش قمبر علی دوسری عبدالحلےم اور تےسری پوزیش صحبت خان نے حاصل کیا اس موقع پرچےئرمےن اسپورٹس کمےٹی جشن سبی مےلہ راجہ وقار الزماں کےانی، میر دےن محمد مری اور چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی نے پوزیش حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازہ گےا جبکہ تمام حصہ لےنے والوں مےں بھی نقد انعامات تقسےم کےے گئے ٹورنامنٹ کمےٹی کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی انعامات دئےے گئے تقسےم انعامات کے موقع پر چےئرمےن اسپورٹس کمےٹی جشن سبی مےلہ راجہ وقار الزماں کےانی، میر دےن محمد مری نے اسپےشل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ بخاری ، ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ نے اسپےشل افراد کو کھےلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اےسے کامیاب مقابلوں کا انعقاد ممکن بناےا جس کا مقصد سبی مےلے مےں جہاں عام کھلاڑی کھےلوں کے مےدان آباد کرکے معاشرے کو صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن بنا رہے ہے وہاں اسپےشل افراد کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دےکھانے کے مواقع مل سکےں ٹرائی سائےکل اور وئےل چےئر سائےکل رےس مےں جس محنت سے اسپےشل افراد نے حصہ لے کر ثابت کےا کہ وہ بھی کسی مےدان مےں کسی سے پیچھے نہےں اسپےشل افراد نے جس طرح آج کا اےونٹ کامیاب کےا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے ہمےں امےد ہے کہ اسپےشل افراد بھی معاشرے مےں پائی جانے والی برائیوں کے خاتمہ مےں اپنا رول پلے کرتے ہوئے کھےلوں کے مےدانوں کو آباد کرکے اپنی صلاحیتوں سے بلوچستان سمےت ملک کا نام روشن کرےں گے تقسےم انعامات کے موقع پر جنرل سےکرٹری سنگت وےلفیئر سوسائٹی سبی مصطفےٰ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سنگت وےلفیئر سوسائٹی کے حوالے سے تفصےلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سنگت وےلفیئر سوسائٹی جہاں لوگوں کی فلاح وبہبو د مےں اپنا رول مثبت انداز سے سرانجام دے رہی ہے وہاں معاشرے مےں موجود اسپےشل افراد کی ہر ممکن مدد کرنے مےں پےش پےش ہے جشن سبی مےلے کے سلسلے مےں جہاں دےگر کھےلوں کے مقابلے کامیابی سے ہورہے ہے وہاں اسپےشل افراد کے درمےاں ٹرائی سائےکل و وئےل چےئر سائےکل رےس ان اسپےشل افراد کی حوصلہ افزائی مےں اپنا کردار ادا کرے گا ہمےں امےد ہے کہ اسپےشل افراد اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اجاگر کرکے سبی کا نام روشن کرےں گے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی چےئرمےن اسپورٹس کمےٹی جشن سبی مےلہ راجہ وقار الزماں کےانی تما م اسپیشل افراد میں فی کس ایک ہزار روپے اپنی جانب سے نقد دئےے۔