کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

0 350

کیلی فورنیا (امروز نیوز)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ۔ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فورا اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.