پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11900 سے بڑھ گئی ہے

0 120

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11900 سے بڑھ گئی ہے اور 5046 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 253 ہے جبکہ 2760 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے منعقد کیے جانے والے ٹیلی تھون میں کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے آئی ایس آئی کا نگرانی کا نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک نافذ رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.