سری لنکا: ورلڈ بینک کی امدادی پیکج کی تیاری، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی ‘نتیجہ خیز‘ قرار’

0 19

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس نے قرض فراہمی کی درخواست پر سری لنکا کے ساتھ ‘نتیجہ خیز تکنیکی بات چیت’ کی جبکہ عالمی بینک نے کہا ہے کہ وہ بحران سے متاثرہ ملک کے لیے ہنگامی امدادی پیکج تیار کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی پر مشتمل جزیرہ نما ملک سری لنکا قرضوں کے بحران اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث درآمدات کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جبکہ مہنگائی، بجلی کی طویل بندش، ایندھن، خوراک اور ادویات کی قلت نے ملک بھر میں احتجاج کو جنم دیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خزانہ علی صابری رواں ہفتے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، بھارت اور دیگر ممالک اور اداروں سے اپنے ملک کے لیے مالیاتی مدد کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا نے اپنے 51 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.