کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 0.53 فیصد پر آگئی

0 37

اسلام آباد : کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 856 ہوگئی۔

؂این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 963، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 448، بلوچستان میں 35 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 175 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 307 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 462 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 998 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 560، سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.