رمضان المبارک میں سر درد سے کیسے نجات پائیں؟

0 32

لاہور : ماہ رمضان کے شروع کے ایام میں روزے کے دوران اکثر و بیشتر دوپہر سے قبل یا افطار سے پہلے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی توجہ کام پر ٹھیک طرح نہیں کر سکتا اور اس طرح سے وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے ۔

ماہرین نے رمضان المبارک کے دوران درد شقیقہ یا سر درد کی یہ وجوہات بیان کی ہیں ۔

1: رمضان کے مہینے میں نیند اور جاگنے کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ سے ، سر میں درد پیدا ہونے کا امکان دگنا بڑھ جاتا ہے۔

2: خون میں کیفین کی اچانک کمی اور رمضان المبارک کے دوران کافی مقدار میں کیفین کا استعمال ہے .
۔
3: رمضان کے دوران کھانے کے معیار اور مقدار کے لحاظ سے غذا میں بنیادی تبدیلیاں آجاتی ہیں ۔

4: سحری کا چھوٹ جانا بھی شدید بھوک کا احساس پیدا کرنے اور سر درد کا باعث بنتا ہے ۔

5: رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینے میں غفلت کرنے سے بھی جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے کہ جس سے قبض کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے سر میں درد کا بھی خطرہ ہوتا ہے ۔

6: بھوک، پیاس، توجہ دینے میں دشواری، تھکاوٹ اور دل کی تیز رفتار دھڑکنوں کی اکثر شکایت رہتی ہے۔

7: عام دنوں کے مقابلے میں رمضان کے دوران بلڈ شوگر کی سطح میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ رمضان المبارک میں سر درد سے کس طرح بچا جائے ؟

رمضان لمبارک کے دوران سر درد پیدا ہونے سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں اور ماہرین نے چند اہم نکات پیش کیے ہیں کہ جن پر عمل کرتے ہوئے سر درد سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے ۔

1: زیادہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

2: گرم مشروبات جیسے کافی اور چائے کے استعمال کو محدود کرنا۔

3: جسم میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینا ۔

4: روزے کی عادت ڈالنے کے لیے کھانوں کے بیچ ریفرشمنٹ سے پرہیز کیا جائے ۔

5: دن کے دوران کھانے کی مقدار کو آہستہ آہستہ کم کرنا شروع کریں۔

یاد رہے رمضان کے دوران صحت مند خوراک کا استعمال کرنا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.