ایرانی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں، سوڈانی جرنیل

0 135

جدہ(امروز نیوز)سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں حکمران ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل محمد ہمدان داگلو نے یہ بات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا۔ واضح رہے کہ سوڈان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں عرب ممالک کی عسکری کارروائیوں کا بھی حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.