پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار

0 78

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ترجمان اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا۔

اس سے قبل پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.