تحریک عدم اعتماد,اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے : سلیم احمد کھوسہ

0 184

کوئٹہ : رکن اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان کی صورتحال کی بہتری کے لئے لارہے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل ہے تبدیلی آکر رہے گی،یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ جو وزیراعلی عوام کو پیاس اور دھکتی آگ سے چھٹکارہ نہ دلاسکے اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو جوا ب دے ہیں اور غیر سنجیدگی کے خلاف کھڑے ہیں،میر سلیم احمدکھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کو کسی کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھتے نہیں دیکھ سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.