سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کی تحریک عدم اعتماد حوالےسے بیان
کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کی تحریک عدم اعتماد حوالےسے بیان۔
وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہے۔ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوں گی ۔ تمام اتحادی وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں۔
منحرف آراکین تحریک عدم اعتماد سے ناکامی کے ساتھ اپنی سیٹوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھیں گے ۔سینئر صوبائی وزیر
آئین کے آرٹیکل 63A اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے روح سے منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوجائیں گے۔
اراکین وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کے بعد پارلیمانی لیڈر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
پارلیمانی لیڈر کی نوٹس کے باوجود منحرف اراکین اگر باز نہ آئے تو سپریم کورٹ انہیں نااہل کر دے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو خراب کرنے والے اراکین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کی گئی کمنٹمنٹ پوری کی ہیں۔ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہو گی- صوبائی وزیر نور محمد دمڑ