کراچی میں بارش؛ حادثات و واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق
کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں شدید بارشوں نے جہاں ہرطرف جل تھل کردیا ہے، وہیں دو نوجوانوں کی جان بھی لے لی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں 21 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔ ڈوبنے نوجوان کے والد کے مطابق بیٹا پاؤں پھسلنے کے باعث ندی میں گرگیا تھا، جس کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی مغل کانٹے کے پاس پہاڑی تودا گھر پر گرگیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نادرن بائی پاس پر پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 12سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
جب کہ کورنگی ندی میں پھنسنے والے 70 سالہ بزرگ کو کئی گھنٹے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔
گزشتہ روز بھی شہر میں مخختلف حادثات و واقعا میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے ، اس طرح 2 روز میں کراچی میں بارشوں سے 5 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔