شدید طوفانی ہوائیں، بارشیں ،صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے متاثرہ ٹاورزکی مرمت ،تنصیب و بحالی کاکام جاری

0 231

کوئٹہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی  کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث132صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 4ٹاورز کی مرمت ،تنصیب اوربحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن  اورگرڈسسٹم آپریشن   کاعملہ ہنگامی بنیادوںپر گرے ہوئے ٹاوروںکی تنصیب کاکام کررہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ متاثرہ جگہ پر بارش کا پانی زیادہ ہونے کے سبب مرمتی و تنصیبی کام میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے لیکن اس کے باوجودکیسکواسٹاف بجلی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ کیسکوکی کوشش ہوگی کہ متاثرہ ٹاوروںکی مرمت ، تنصیب اور بحالی کاکام جلد مکمل کرکے صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے۔ تاہم کیسکونے بارشوںاورطوفانی ہوائوں کے باعث ٹاوروںکے گرنے کی وجہ سے صحبت پور کے تمام صارفین سے بجلی بندش پر معذرت کی ہے۔ واضح رہ کہ گزشتہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب بارش اور طوفانی ہوائوںکی وجہ سے 4ٹاورز گرگئے تھے جس کے نتیجے میں صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.