حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

0 244

اسلام آباد سپریم کورٹ کا ممکنہ فیصلہ،حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے ۔ پیر کو وزیراعظم ہائوس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین کے علاومہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی

۔تمام قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس کو سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.