حکومت اور اتحادیوں کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

0 134

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت سے متعلق حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑوں نے سر جوڑ لئے۔

وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں حکومتی اور پی ڈی ایم قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، ایم کیو ایم، قاف لیگ، اے این پی، باپ، بی این پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی سماعت کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے، تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق ہے۔

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اجلاس میں آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.