سیلابی صورت حال کے باعث وزیر اعظم نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا

0 126

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو قطر کے بعد لندن روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے ملک میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کی وجہ سے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر سے واپسی کے فوری بعد وزیرِ اعظم نے سیلاب کی صورتِ حال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بلا لیا ہے۔ جس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

رواں برس مون سون بارشوں نے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ صرف سندھ میں 90 فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سیابی ریلوں کے باعث کم و بیش ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل فلڈ کمیشن اپنی حالیہ رپورٹ میں ڈی جی خان کے ندی نالوں اور مغربی بلوچستان میں غیر معمولی سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.