سیکرٹری صحت بلوچستان کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا انکشاف
کوئٹہ سیکرٹری صحت حافظ طاہر نے مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں گندے پانی کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا انکشاف کردیا جس کے اسباب کیلئے صوبے بھر میں 727میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ہیں سیلاب کے بعد بھی ہمیں 4مہینے تک ان وبائی امراض سے لڑنا پڑے گا ان خیالات کااظہار سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خطرناک بیماریاں پھیلانے کا انکشاف کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے دوران محکمہ صحت کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ صوبے میں سیلاب سے ہمارے تحصیل ہیڈ کوارٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں ہمارا محکمہ ہیلتھ بھی شامل ہیں مگر ہم پھر بھی کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں 550 بی ایچ یوز میں سے 150 بی ایچ یو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اس کے باوجود بارش اور سیلا ب کے دوران پی پی ایچ آئی نے اپنا رول بہت موثر انداز میں ادا کیا ہے بارش اور سیلاب کی وجہ سے جمع ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے زیادہ بیماریاں پھیل رہی ہیں، جس کے سدباب کیلئے صوبے بھر میں 727 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد بھی ہمیں 4 مہینے تک ان وبائی امراض سے لڑنا پڑے گا۔