مجوزہ میڈیا اتھارٹی بل ملک کے آئین کے آرٹیکل 19 کے روح کے منافی، میڈیا پر قدغن لگانے کا منصوبہ ہے، عبدالرحیم زیارتوال

0 79

پاکستان کی تشکےل کے پہلے دن سے ملک کی آئےن بننے مےں رکاوٹےں اور سازشےں کی گئی اور اس طرح ملک کو 26سال عوام کی متفقہ آئےن سے محروم رکھا گےا،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری کا کنونشن سے خطاب
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال نے بلوچستان ےونےن آف جرنلسٹ (BUJF)کے زےر اہتمام کوئٹہ پرےس کلب مےں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے چارٹر آف ڈےمانڈ کے اٹھارہ مطالبات مےں آپ کے ساتھ ہونگے

،مجوزہ مےڈےا اتھارٹی بل دراصل ملک کے آئےن کے آرٹےکل 19کے روح کے منافی اور مےڈےا پر قدغن لگانے کا منصوبہ ہے جس کی ہم بھرپور مخالفت کرتے رہےںگے۔ پاکستان کی تشکےل کے پہلے دن سے ملک کی آئےن بننے مےں رکاوٹےں اور سازشےں کی گئی اور اس طرح ملک کو 26سال عوام کی متفقہ آئےن سے محروم رکھا گےا ۔ ملک کو اُس وقت آئےن ملا جب ملک دولخت ہوچکا تھاآج اےک مرتبہ پھر ملکی آئےن کی بالادستی ،پارلےمنٹ کی خودمختاری ، جمہورکی حکمرانی سے انکار کی تباہ کن پالےسی جاری ہے ۔ ہمارے اکابرےن نے شروع دن سے پاکستان کو قوموں کی برابری کا فےڈرےشن ،جمہورےت ،آئےن اور قانون کی حکمرانی ،ون مےن ون ووٹ کی بنےاد پر منتخب پارلےمنٹ اور ملک کے تمام آئےنی ادارے پارلےمنٹ کے ماتحت ہونے کے مطالبات پرانھےں غدار ،ملک دشمن قرار دےتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک مےں جاری داخلہ پالےسی جس مےں آئےن کی بالادستی مےں رکاوٹےں ، ملک کی پارلےمنٹ کو ربڑ سٹےمپ بنانے ، جمہورکی حکمرانی سے انکار ، عدلےہ اور مےڈےا کی آزادی پر قدغنوں کی وجہ سے ملک بحرانوں مےں مبتلا ہوچکاہے۔ جب تک داخلہ پالےسی کو درست نہےں کےا جاتا اور پارلےمنٹ سے اس کی تشکےل نہےں ہوتی اس وقت تک خارجہ پالےسی غلط اور نقصان دہ ہوگی۔ آج ہم دےکھ رہے ہےں کہ ملک کی معےشت تباہی کے دہانے پر ہےں اور عالمی طور پر ملک تنہائی سے دوچار ہے

اور ملک کی موجودہ نااہل ناکام سلےکٹڈ اور سلےکٹر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحےت سے محروم ہےں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اےک فےڈےشن ہے اور دنےا مےں دو درجن سے زےادہ فےڈرےشن موجود ہےں دنےا کے ہر فےڈرےشن مےں مسائل سر اٹھاتے رہے ہےں اور ان کا حل جمہورےت اور ملک کے اندر آئےنی طرےقہ کار سے حل کےاجاتا ہے ۔ پاکستان کی فےڈرےشن مےں ہر وقت مسائل ہونگے اور ان مسائل کا حل ملک کے آئےن اور جمہوری طرےقے سے حل کے راستے موجود ہےں ۔ اٹھاروےں ترمےم کے بعد ملکی آئےن کو کافی حد تک جمہوری خطوط پر استوار کےا گےا اگر چہ ہمےں بحےثےت قوم اس آئےن مےں بھی قومی وحدت ،قومی اختےار اور قومی تشخص نہےں ہے۔ ہم سٹےک ہولڈر کی حےثےت سے پاکستان مےں قوموں کی برابری کا فےڈرےشن اور پشتون قومی وحدت چاہتے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کو بدترےن بحرانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس کا علاج حقےقی رضاکارانہ فےڈرےشن ان مےںقوموں کی برابری ، ان کے حقوق واختےارات کو تسلےم کرنے ان کے وسائل پر اختےار ماننے ، آئےن کی بالادستی ، پارلےمنٹ کی خودمختاری ، داخلہ وخارجہ پالےسےوں کی تشکےل عوام کے منتخب پارلےمنٹ سے ہو ، ملکی آئےن مےں ملکی اداروں کے اختےارات کا تعےن کےا گےا ہے

ہر ادارے کو اپنی آئےنی حدود کے دائر اختےار مےں رہنے کا پابند بنانا ہوگا اور ملک مےں کسی بھی ادارے کا آئےنی اختےار پائمال کرنے کی اجازت نہےں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان مےں آج بھی پاکستان ، اےران اور ہمساےوں کی مداخلت جاری ہے جب تک افغانستان سے بےرونی مداخلت کا خاتمہ نہےں کےا جائےگا افغانستان مےں بدامنی جاری رہےگی۔انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظےموں کے مطالبات کی حماےت کرتے ہوئے واضح کرتے ہےں کہ پشتونخوامےپ نے ہمےشہ جمہوریت کی بالادستی کےلئے قربانےوں سے لبرےز جدوجہد کی ہے اور اب بھی اس جدوجہد مےں ساتھ دےنگے ۔انگرےزی دور حکومت مےں خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی نے ہی پہلے صحافت کی بنےادرکھی اوراس دن سے آج تک ہم مےڈےا کی آزادی کےلئے قربانےاں دےتے چلے آئے ہےں اور آئندہ بھی ملک مےں مےڈےا کی آزادی کےلئے ہر طرح کی جدوجہد مےں ملک کی سےاسی جمہوری تنظےموں اور مےڈےا کے نمائندوں کے شانہ بشانہ ہونگے۔ مےڈےا کی آزادی جمہورےت کے فروغ مےں معاون اور مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور ہم سےاسی جمہوری پارٹی کی حےثےت سے اپنا ےہ فرےضہ انجام دےتے رہےنگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.