مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 فلسطینی شہید

0 92

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کا محاصرہ کررکھا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.