یوگینڈا میں بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آتشزدگی،11 ہلاک

0 93

کمپالا: افریقی ملک یوگینڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے میوکونو کے بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں رات ایک بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے متعدد حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اورمقامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ آگ اسکول کے اسٹور روم یا کچن سے بھڑکنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.