کوئٹہ، پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں سمیت دیگر اشتہاری ومفرورملزمان گرفتار

0 67

کوئٹہ پولیس تھانہ کچلاک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ومفرورملزمان اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی اپریشن عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیر نگرانی ایس پی صدر نوید عالم ، زیر سرپرستی ڈی ایس پی کچلاک عبدالستار اچکزئی اور ایس ایچ او نیاز حسین و دیگر عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 2018/110بجرم 392 ت پ میں اشتہاری ملزم روزی محمد ولد عبدالباقی سکنہ نزد ابدالی ہوٹل کچلاک کوئٹہ کو ریڈ کر کے گرفتار کرلیا ، اسی طرح مقدمہ فرد نمبر 2021/64بجرم 395ت پ پولیس تھانہ سٹی کویٹہ کا اشتہاری ملزم سدوزئی ولد حاجی فیض محمد قوم نورزئی سکنہ وزیر آباد کچلاک کو ریڈ کر کے گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناءمشہور منشیات فروش عصمت اللہ عرف گردیز ولد محمد حیات قوم کاکڑ سکنہ کلی برات کچلاک کو گرفتار کر کے مذکورہ سے 535گرام چرس بر آمد ہونے پر مقدمہ فرد نمبر 2022/148بجرم 9B/CNSایکٹ درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن اسٹا ف کیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.