پنجگور، شٹرڈاؤن ہڑتال اورسی پیک روڈ پر آج بھی دھرنا جاری، شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنہ

0 60

پنجگور انجمنِ تاجران بلوچستان ڈرائیور ز ایسوسی ایشن گیراج اینڈ آٹوز یونین کی کال پر آج چھوتے روز بھی پنجگور بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری سی پیک روڈ پر بھی دھرنا جاری ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیںپنجگور بازار میں مسلسل چار روز سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں دوسری جانب سی پیک روڈ کو مکمل بلاک کردیا گیا جس سے مسافر گاڈیاں پھس گئے ہیں اور سخت سردی میں مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،گاڈیاں میں موجود مسافر بچے اور خواتین اس سخت سردی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح رہے انجمن تاجران بلوچستان ڈرائیور ایسوسی ایشن گیراج اینڈ آٹوز یونین 11 نکاتی مطالبات جن میں تھری جی فور جی سروس کی بحالی بارڈر کے مسائل سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کی ہوئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.