بلوچستان اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، ایک روزہ اجلاس میں ریکو ڈک منصوبے پر بحث کی جائے گی

0 268

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈ اجا ری کر دیاگیا،ایک روزہ اجلاس میں ریکو ڈک منصوبے پر بحث کی جائےگی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلو چستان اسمبلی کے پیر کو صبح گیا رہ بجے ہو نے والے اجلاس کا ایجنڈ اجاری کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں ریکوڈک منصوبے پر اراکین بلو چستان اسمبلی کی جانب سے بحث کی جائے گی واضح رہے

کہ اس سے قبل بھی بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں نا صرف ارکین کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے مجوزہ تجدیدی معاہدے پر بحث کی گئی تھی بلکہ ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.