بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

0 56

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود دیگر دہشتگروں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.