غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، فواد چوہدری

0 108

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہاءاہم ہیں، نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے ، وفاقی وزیر
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہاءاہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلیٰ کہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں ، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.