سلیکٹڈ وزیر اعظم کو عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں ، علی مدد جتک

0 91

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ودیگر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں ایک درجن سے زائد وزراءٹی وی پر بیٹھ کر اپنی صفائیاں پیش کرنے میں مصروف ہیں وطن عزیز کو دیوالیہ ،معیشت کو تباہ، مہنگائی کا طوفان بر پا کرنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری ہے جو منزل تک پہنچ کر دم لے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پی ڈی ایم کے زیر اہتمام آج لورالائی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جوگیزئی ودیگر کرینگے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی میر علی مدد جتک،سید اقبال شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عوام کو موجودہ سلیکٹڈ ونا اہل حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہ کر کے وطن عزیز کو دیوالیہ کر دیا مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے جبکہ روزگار دینے کے دعویدارحکمران بر سر روزگار لوگوں کو ہی بے روزگار کررہی ہے پاکستا ن پیپلزپارٹی کا نعرہ کہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دینگے پر کاربندہے پیپلزپارٹی کا سندھ میں بےنظیر مزدور کارڈ سے لوگ مستفید ہونگے موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں وہ اقتدار کے نشے میں ڈوبا ہے جس کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم اپنی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضح کرتی ہے کہ پی ڈی ایم درست سمت پر گامزن ہے ایک درجن سے زائد وفاقی وزراءآئے روز ٹی وی پر بیٹھ کر صفائیاں دینے میں مصروف ہے آج کا لورالائی میں ہونے والا جلسہ انتہائی کامیاب اور عوام بڑی تعداد میں اس میں شریک ہونگے ماضی کے حکمرانوں کو مورد الزام ٹہرانے والے بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں عوام کوکونسے ریلیف دی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.