صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے،جام کمال

0 179

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے تبادلہ ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی الوداعی ملاقات،ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نے صوبہ میں قیام امن اور پولیس میں ڈیجٹلائزیشن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کی خدمات کو سراہا،محسن حسن بٹ نے کہا کہ صوبے کے لوگ مہمان نواز ہیں۔اچھی اور خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں۔ محسن حسن بٹ ملاقات میں امن کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.