پنجگور، پنچی کلگ سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرلی گئیں

0 240

پنجگور(امروز ویب ڈیسک )پنجگور کے علاقے پنچی کلگ سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد لاشیں گزشتہ روز پنجگور دزناپ سے اغواءہونے والے دو سگے بھائیوں کی بتائی جاتی ہیں ۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے پنچی کلگ کے علا قے سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

لاشوں کی شناخت گزشتہ روز پنجگور دزناپ سے اغواءہونے والے دو سگے بھائیوں سمیر اور ضمیر پسران اللہ بخش ساکن پنجگور سے ہوئی ہیں جنہیں 25 جنوری کو نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم اغوا کے ایک روز بعد انکی گولیوں سے چھلنی لاشیں پنچی سے برآمد ہوئی ہیں

پولیس کے بعد اغوا کاروں کی فائرنگ سے مقتولین کا ایک ساتھی محمد نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں تاہم اس واقعہ کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.