جرمن حکومت کی جانب سے437 مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانے کے لیے ادائیگیاں

0 131

برلن(امروز نیوز)جرمن حکومت نے سال 2018ء کے دوران 437 مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانے کے لیے پیسے ادا کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی بائیں بازو کی جماعت ڈی لنکے کے ایک رکن پارلیمنٹ کی درخواست پر حکومت نے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا اور کہا کہ وفاقی حکام کی طرف سے شامی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کسی طور حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی تاہم رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا عمل ضرور جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.