لویہ جرگہ افغان حکومت کی طرف سے مذاکرات میں سرخ لکیروں کا تعین کرے گا

0 125

کابل (امروز نیوز)اعلیٰ امن کونسل کے ایک نمائندے نے بتایاہے کہ طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی کوششوں میں افغان عمائدین اپنے ایک جلاس میں کابل حکومت کی طرف سے سرخ لکیروں کا تعین کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک گفتگومیں اعلیٰ امن کونسل کے ایک نمائندے نے بتایاکہ لویہ جرگہ کا اجلاس مارچ کے وسط میں ہو گا، جس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد عمائدین اور قبائلی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں مقرر کی جانے والی حدود افغان حکومت کسی بھی صورت عبور نہیں کرے گی۔ طالبان کے ساتھ کوئی ممکنہ امن معاہدہ کس طرح کا ہونا چاہیے، اس بارے میں افغان حکومت، ملکی حزب اختلاف اور سول سوسائٹی میں واضح اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.