ایئر پورٹ تھانہ پولیس نے مضر صحت کھانا فروخت کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر مقامی ہوٹل کے مالک کے خلاف مقہ درج کر لیا

0 128

کوئٹہ(امروز نیوز)ایئر پورٹ تھانہ پولیس نے مضر صحت کھانا فروخت کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر مقامی ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میٹروپولیٹین کارپوریشن کے عملے کی جانب سے مضر صحت کھانا فروخت کرنے کے الزام میں سیل ہونے والے مقامی ریسٹورنٹ کے مالک عباس کاسی کے خلاف ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کوئٹہ کے ملازم کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے جس میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگردفعات شامل ہیں ،واضح رہے کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کے مالک نے گزشتہ روز میٹروپولیٹن کے ملازمین کے ساتھ تلاخ کلامی کی تھی جبکہ ریسٹورنٹ کو غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سیل کر دیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.