صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے بھارت کی جانب سے پاکستان سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے بھارت کی جانب سے پاکستان سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مادر وطن پر جان قربان کرنے کے لئے تیار اور ملک کے انچ انچ کے دفاع میں افواج پاکستان کے ہمراہ کھڑی ہے ، ملک کی وردی پہنے فوج کے ساتھ ساتھ اکیس کروڑ عوام کی فوج بھی مادر وطن میں کٹ مرنے کے لئے تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت جواب پر بھارتی طیارے بھاگ کھڑے ہوئے جس پر فضائیہ سمیت تمام دفاعی ادارے داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بذدل بھارت کا جنگی جنون خطے اور اسکے اپنے لئے خطر ہ ہے اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو بھارت پر اسکے سنگین اثرات مرتب ہونگے ،انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو اسکے نتائج کا ذمہ دار بھارت خود ہوگا ،پاکستان کے لئے ہمارا جان و مال حاضر ہیں اور ملک و ملت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سردار صالح بھوتانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو