ایڈمنسٹریٹر غلام فاروق لانگو ، محمد انور زہری حلقہ 47 کے محمد دین اور محمد دانش سمیت دیگر ٹیم کی کارروائی قابل تحسین ہیں،بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن

0 296

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دیگر اقدامات کی بہتری کیلئے کئے جانے والے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر غلام فاروق لانگو ، محمد انور زہری حلقہ 47 کے محمد دین اور محمد دانش سمیت دیگر ٹیم کی کارروائی قابل تحسین ہیں ترجمان کے جاری کردہ بیان میں شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں اس میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون قابل تعریف ہے ترجمان کا کہناہے کہ ایڈمنسٹریٹر نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جو کاوشیں شروع کی ان کو بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن عوام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ سراہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.