بھارت چاہے بھی تو پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نہیں کرا سکتا،سارو گنگولی
نئی دہلی (امروز نیوز)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارت اگر چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کروا سکتا۔ایک انٹرویومیں ساروگنگولی نے کہاکہ بھارت چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔گنگولی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے دباؤ میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا، ایک فیصد بھی امکان نہیں کہ آئی سی سی بھارت کی بات مان لے۔انہوں نے کہاکہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دبائو میں پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریگا۔