گزشتہ 3 سال میں وفاق نے بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دی : یار محمد رند
ڈیرہ مراد جمالی : رکن صوبائی اسمبلی رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہاکہ بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے دوستوں سے مل کر بہتر لائحہ عمل طے کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بلوچستان خوشد آئند تھا اسلام آباد نے ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا ہے وفاق اعلانات اربوں کے کرتا ہے دیتے دیتے حکومتیں چلی جاتی ہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اتحادیوں قبیلے کے افراد کے ساتھ مل کر حصہ بھر پور لے رہے ہیں البتہ پارٹی کا عمل دخل نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیرمیر محمد صا دق عمرانی کے چچا کے انتقال پرفاتحہ کے بعد عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی موجود تھے سردار یارمحمد رند نے کہاکہ بلوچستان کے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو سونے کے شوقین ہیں کہیں اسلام آباد میں رونما ہونے والی تبدیلی کے ثمرات سے بلوچستان کی عوام محروم نہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں وفاق نے بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور کہاکہ بلوچستان کی تعمیروترقی کےلئے دوستوں سے مل کر اچھا سیاسی اتحاد لائیں گے بلوچستان میں اعلانات تو زیادہ ہوتے ہیں مگر عمل درآمد بہت کم ہوتا ہے بلدیاتی انتخابات میں انفرادی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس سے قبل انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سے بھی لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں ملاقات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔