جام کمال نے قدوس بزنجو کی پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بطور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کااختیار پارٹی صدر کے پاس ہے میں نے 2018ء کے بعد تاحال کسی کو بھی پارلیمانی لیڈر نامزد نہیں کیا لہذا اسپیکر اس مسئلے پر توجہ دیں۔