وہ شعبہ جس سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع آگیا

0 256

 ریاض پاکستان کی خواتین ہنرمند بیوٹیشنز کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع سامنے آیا ہے، جہاں نہ صرف اچھی تنخواہ بلکہ مفت رہائش، کھانے کا الاؤنس اور دیگر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے بیوٹیشنز کی سعودی عرب میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے ایک ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک معروف نجی فرم کے لیے ہنر مند خواتین بیوٹیشنز بھرتی کر رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی ہے، جہاں پہلے ہی پاکستان سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور ٹیکنیشنز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

او ای سی کے مطابق، سعودی فرم کو مختلف مہارتوں میں ماہر بیوٹیشنز کی ضرورت ہے، جن میں سینئر ہیئر ڈریسر، نیل ٹیکنیشن (جیل اور ایکریلک)، آئی لیش سپیشلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ویکسنگ اور بلیچنگ سپیشلسٹ، وِگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ اہلیت کے معیارکے لئے کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ اور عمر 40 سال سے کم ہونے کی حد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور سہولیات کے حوالے سے بتایا کہ 3000 سعودی ریال جو پاکستانی تقریبا سوا 2 لاکھ ماہانہ تنخواہ کے ساتھ مفت ایئر کنڈیشنڈ اور ساز و سامان سے آراستہ مشترکہ رہائش، کھانا الاؤنس اور بوقتِ ضرورت دوطرفہ ہوائی کرایہ کی مراعات بھی شامل ہے۔

آج نیوز کے مطابق یہ نہایت اہم موقع ہے اُن خواتین کے لیے جو اپنی صلاحیتوں کے بدولت بہتر مستقبل کی خواہاں ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر کام کا تجربہ نہ صرف مالی استحکام لاتا ہے بلکہ اعتماد اور پیشہ ورانہ ترقی کے دروازے بھی کھولتا ہے۔

اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست فارم حتمی تاریخ یعنی 8 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ درخواستیں او ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.