ہمیں اس بینچ سے انصاف کی توقع نہیں ہے ، رانا ثنا اللہ

0 119

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بینچ سے انصاف کی توقع نہیں ہے ہم نے فل کورٹ کی گزارش کی تھی۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں راناء ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نظر ثانی کی اپیل ضرور کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے والے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر ہوچکی ہے، جب نظرثانی کی درخواست لگے گی ہم بھی فریق بن جائیں گے۔

راناء ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حضور آپ نے آئین کو دوبارہ لکھ دیا ہے، ہمیں انصاف کی توقع نہیں تھی اس لئے کیس سے باہر آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل حکومت کاحصہ ہیں، حکومت توعدالت کابائیکاٹ نہیں کرسکتی مگر ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست ضرور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 25 جولائی کو فل کورٹ بینچ کیلئے اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں آج وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق دائر درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.