شاہد آفریدی بھی کراچی کی صورت حال پر پھٹ پڑے

0 134

(امروز نیوز)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کراچی میں بارش کے بعد کے حالات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے لائٹ نہیں ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں اور لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے، لوکل و صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

مون سون کے چھٹے اور طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنادیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں! سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر، انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.