کالے شیشوں کی راہداری اور ہتھیار ساتھ لیکر چلنے کے اجازت نامے جعلی ہیں، ترجمان محکمہ داخلہ بلوچستان

0 38

کوئٹہ   محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے کالے شیشوں اور ہتھیا ر لیکر چلنے کے اجازت ناموں کا اجراء بند ہے،کارڈ آرمز لائسنس،کالے شیشوں کی راہداری اور ہتھیار لیکر چلنے کے اجازت نامے جعلی ہیں ایسی جعلی دستاویزات رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات شنید میں آئی ہے کہ محکمہ داخلہ کے نام پر گاڑیوں کے کالے شیشوں کے لئے جعلی راہداریوں کا اجراء اور محکمہ کے نام پر ہتھیار لیکر چلنے کا جعلی اجازت نامہ بھی جاری کیا جا رہاہے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ طویل عرصہ سے کالے شیشوں اور ہتھیا ر لیکر چلنے کے اجازت ناموں کا اجراء بند ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے کارڈ پر مبنی آرمز لائیسنس کا اجراء بھی نہیں کیا جارہا ہے اگر کسی فرد کے پاس کارڈ پر مبنی آرمز لائسنس ہے یا وہ اس حوالے سے معلومات رکھتا ہو تو برائے مہربانی محکمہ داخلہ کو اطلاع کرے۔ترجمان نے کہا کہ کارڈ آرمز لائسنس،کالے شیشوں کی راہداری اور ہتھیار لیکر چلنے کے اجازت نامے جعلی ہیں ایسی جعلی دستاویزات رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے فوری طور پر0819201060پر رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.