دہشت گردی کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے

0 137

کراچی (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ دہشت گردی کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان تبدیل ہو رہا ہے اور نئے پاکستان میں ترقی کے بہت مواقع ہونگے ،ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدوں پر باڑ لگا رہے ہیں، منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم کو سیسہ پلائی دیوارکا کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ ہفتہ کو کراچی میں کسٹم کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ اسمگلنگ کے روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے۔منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹم کو سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہو گا۔معاملات کوبہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت تیزی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔بیرون ملک سفر کرنیوالے کسی کا بھی سامان ساتھ نہ لے کر جائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جدہ کے قونصل جنرل نے بتایا کہ بہت سے لوگ منشیات اسمگلنگ کے باعث جیلوں میں قید ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان بارڈر پر باڑ کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدوں پر باڑ لگا رہے ہیں۔دہشت گردی کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تبدیل ہو رہا ہے اور نئے پاکستان میں ترقی کے بہت مواقع ہونگے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ کسٹم ہاؤس میوزیم کا دورہ کرنے پر تاریخ سے روشناس ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.