حکمران طبقہ اپنی سہولت کیلئے منی بجٹ لے کر آیا

0 115

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنی سہولت کیلئے منی بجٹ لے کر آیا ہے جس میں بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ،نیب ابھی تک ہمارے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کر سکی ،ملکی ،ریاستی اور سیاسی ادراوں کو مل کر چلنا ہوگا، جوتوں میں دال باٹنا بند کرنا ہوگی۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی یہ جاری کیے جاتے تھے، پروڈکشن آرڈر کا اجراء بند کرانے سے متعلق بات نعیم الحق کی ٹویٹ نہیں بلکہ وزیراعظم کا موقف ہے۔ یہ غیر جمہوری رویہ ہے، انہوں نے یہ ٹویٹ کرکے اپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔اپنے خلاف ریفرنس سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے لیکن نیب ابھی تک کوئی بھی شواہد پیش نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی سہولت کے لئے منی بجٹ لے کر آیا ہے، اس بجٹ میں بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، حکومت کا منی بجٹ نان فائلر کے لئے آسانیاں جبکہ فائلرز کے مشکل لے کر آیا ہے، یہ کیسا بجٹ ہے جس میں جس میں 50لاکھ نوکریوں، 50ہزار گھروں اور زارعت کے شعبے کا ذکر ہی نہیں،اسمبلی میں زرا سا احتجاج ہوا تو انکی صحت پر ناگوار گزار۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی حالات اسی وقت صحیح ہوں گے کہ جب سب سیاسی جماعتیں مل کر چلیں گی، ملکی ،ریاستی اور سیاسی ادراوں کو مل کر چلنا ہوگا، اگر ہم آپس میں جھگڑا کرتے رہیں گے تو پھر ہم دائرے کی بات کرتے رہیں گے، جوتوں میں دال باٹنا بند کرنا ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.