کسٹم حکام کی جانب سے واہگہ باڈر پر سمگل شدہ منشیات ،چائے اورادویات نذر آتش
لاہور ( این این آئی) کسٹم حکام کی جانب سے واہگہ باڈر پر سمگل شدہ منشیات ،چائے اورادویات نذر آتش کر دی گئیں ۔کسٹمز حکام کی جانب سے چھ ہزار سے زائد شراب کے بوتلیں بھی ضائع کردیں جبکہ نذر آتش کیے جانے والی دیگر اشیاء میں 27ٹن چائے ،ایک ہزار کارٹن سگریٹ ،500بیگ گٹکا،ایک ہزار کلو کھانے پینے کی اشیا، پانچ سو کاٹن ٹافی اور چاکلیٹس ،10ہزار کلو بیج اور پانچ ہزار کلو متفرق اشیاء شامل تھیں ۔