سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، سردار اختر مینگل

0 87

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے سی اینڈ ڈبلیو برطرف کئے گئے ملازمین کے ایکشن کمیٹی عہدیداروں کی ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ‘ ایم پی اے اختر حسین لانگو ‘ ایم پی اے اکبر مینگل ‘ ایم پی اے بابو رحےم مینگل ‘ایم پی اے ثناءبلوچ ‘ ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ ساجد ترین ایڈووکیٹ ‘ قاسم رونجھو ‘ جاوید بلوچ ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ اقبال بلوچ ‘ میر لہڑی و دیگر بھی موجود تھے

جبکہ ملازمین ایکشن کمیٹی میں چیئرمین آغا کامران علیزئی ‘ ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم بلوچ ‘ محمد زبیر شامل تھے اس موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکمران فوری طور پر برطرف کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کریںحکومتوں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے

لیکن یہاں موجودہ حکومت روزگار دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھین رہی ہے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو برطرف کرنا قابل مذمت اور باعث تشویش امرہے ملازمین کو بے روزگار کرنے کے ان کے خاندانوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا گیا ہے بی این پی کی کوشش رہی ہے کہ ہم ہر فورم پر اجتماعی ‘ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں ہماری جدوجہد ہمیشہ اجتماعی جدوجہد رہی ہے

معاشی اور معاشرتی مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرتے رہے ہیں اب ہم پارلیمنٹ میں ہوں یا پارلیمنٹ سے باہر سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے بھی ان کی اخلاقی مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ کر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں گے متاثرہ ملازمین ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.