عوام کے عزت نفس سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، چیف سیکرٹری بلوچستان

0 426

پنجگور(امروز ویب ڈیسک)چیف سیکر یڑی بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے ترقی کے لیے حالات کا سازگار ہونا لازمی ہے ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں عوام کا عزت نفس  مجروح نہیں ہونے دینگے بارڈر پر ٹریڈ کی زمہ داریاں ضلعی انتظامیہ کے سپرد کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر بارڈر ٹریڈ کے معاملات دیکھے گے عوام کے روزگار کا تحفظ کرکے انہیں مذید ریلیف دینے کے لیے کام ہورہا ہے بارڈر پر مذید پوائنٹ کھولے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار چیف سیکر یڑی بلوچستان مطہر رانا نے پنجگور میں سیاسی و سماجی اراکین، بارڈر ٹریڈ یونین  اور علاقہ معتبرین کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اے سی ایس ڈولیپمنٹ سلمان مفتی، اے سی ایس ہوم ہاشم غلزئی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت علی بلوچ نے ائیرپورٹ پر چیف سیکریڑی کا استقبال کیا

– ڈپٹی کمشنر نے چیف سکریٹری کو بارڈر کے معاملات شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، چیف سکریٹری مطہر نیازرانا نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ  روزگار کے مواقعے پیدا کرکے انکا معیار زندگی بہتر بنایا جائے  انہوں نے کہا کہ بارڈر پر اشیاءخوردونوش لانے پر کوئی پابندی نہیں حکومت پاکستان  مکران کے لیے ایران سے جو بجلی حاصل کررہی ھے اسے بڑھانے کے لیے ایرانی حکام سے بات چیت کررہے ہیں صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ایران سے بجلی کا مسئلہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر اب اختیار مقامی انتظامیہ کے پاس ہے ڈپٹی کمشنر بارڈر ٹریڈ کو دیکھیں گے اور انتظامیہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے  فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اگر بارڈر کے معاملات پر رکاوٹیں ہیں تو مجھے بتایا جائے لوگوں کو جو بھی  مسلہ درپیش ہوگا وہ کسی دوسرے ادارے سے رابطہ کرنے کی بجائے انتظامیہ کے ساتھ براہ راست  رابطہ کریں پنجگور کے لیے فلائیٹ کی بحالی متعلقہ زمہ داروں سے بات کریں گے اس دوران چیف سکریٹری نے بارڈر پر ایک سو لیویزجوانوں کی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ جوائنٹ ڈیوٹی کرسکیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے  کہا کہ عوام سے مذید  روابط بڑھانے کے لیے  کھلی کچہری منعقد کریں حکومت کا کام عوام کی خوشحالی اور معیار زندگی بہتر بنانا ہے

عوام کے عزت نفس سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے  بارڈر پر لیویز جوانوں کی سہولت اور رہائش کے لیے ایک کروڑ روپے دئیے جائیں گے ایران سے یوریا کھاد درآمد کرنے کے لیے وفاق سے بات کریں گے یہ وفاق کے دائرہ اختیار میں  ہے  ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو سستے داموں یوریا کھاد فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ پنجگور ایک پرامن اور محبتوں کا شہر رہا ہے یہاں کے لوگوں پر زمہ داری بنتی ہے

کہ وہ سابقہ  روایات کو برقرار رکھ کر مثبت سوچ کے ساتھ اپنے معاملات آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ بارڈر پر گر کے مقام پر عوام کی سہولت کے لیے بھی ایک گیٹ کھول رہے ہیں جو مسائل  وفاق سے متعلق ہیں وہ وفاقی اداروں سے بات کرکے حل  کرائیں گے جو صوبائی حکومت کے زمہ ہیں وہ ہم اپنے طور پرحل کریںنگے بجلی کے مسلے پر ایران کے ساتھ دو اجلاس ہوئے ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش  کی جارہی ھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.