عمران دور حکومت کے بہترین کارناموں میں کرپشن اور قرضوں میں اضافہ سرفہرست ہیں، حافظ حمد اللہ

0 302

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ معاشی بحران کے ذمہ دار سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ ساتھ سلیکٹڈکو مسلط کرنے والے ہیں ملک پر کرپشن خور مافیاز کا راج ہے

نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے لاکھوں برسر روزگار نوجوان بے روزگار ہوئے کھاد چینی گھی اور پیٹرول بحران عمران حکومت کے بہترین صفات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ رحمانیہ ملیر کراچی میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ عظمت قرآن و دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماوں مولانا قاری محمد عثمان مولانا محمد غیاث اور دیگر ضلعی رہنماں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا

انہوں نے کہاکہ ارباب اقتدار اندھے گونگے اور بہرے بن چکے ہیں عوام کا چیخ و پکار انہیں سنائی نہیں دے رہا عمران دور حکومت کے بہترین کارناموں میں کرپشن اور قرضوں میں اضافہ سرفہرست ہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز لگائے جانے والے ناجائز ظالمانہ ٹیکسز پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی سفید پوشی کے ساتھ ساتھ ستر پوشی بھی چھین لی کسان مزدور چھوٹے صنعت کار اور تاجر حکومتی ستم سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.